(ایجنسیز)
لندن…گدھا ویسے تو عام طور پر ا یک فالتو جانور ہی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن برطانیہ والوں نے اب اس جانور کو ایک انوکھے مقصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ برطانیہ کے بعض نرسنگ ہومز میں گدھے لائے جاتے ہیں، جس سے مریضوں کا دل بہلتا
ہے۔جب نرسنگ ہوم میں گدھے پہنچتے ہیں تو مریضوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں اور لبوں پر مسکراہٹیں دوڑ جاتی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اس سے مریضوں کے اندر مثبت خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ گدھے بھی مریضوں سے مل کر بے حد پرسکون دکھائی دیتے ہیں۔